ایران پر اصل بڑا حملہ جلد ہونیولا ہے :ٹرمپ

 ایران پر اصل بڑا حملہ جلد ہونیولا ہے :ٹرمپ

عرب ممالک پر حملے بڑا سر پرائز ، ضرورت ہوئی تو فوج ایران بھیج سکتے

واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن کی سب سے بڑی لہر ابھی آنا باقی ہے ۔سی این این سے گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی تک ان پر سخت حملے شروع بھی نہیں کیے ۔ بڑی لہر ابھی نہیں آئی۔ اصلبڑا حملہ جلد آنے والا ہے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ جنگ کتنی طویل ہو سکتی ہے تو امریکی صدر نے کہا تقریباً ایک ماہ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوابی حملے پڑوسی عرب ممالک جیسے قطر اور متحدہ عرب امارات پر سب سے بڑا ‘سرپرائز’ ثابت ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ کے ساتھ مختصر فون انٹرویو میں کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو امریکی فوجی ایران میں بھیجے جا سکتے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں