فرانس اور جرمنی نے’’نیوکلیئر اسٹیرنگ گروپ‘‘قائم کر دیا
براعظم یورپ کی حفاظت کیلئے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھائینگے :فرانس
پیرس، فرانس (اے ایف پی) فرانس اور جرمنی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے ایک "اعلیٰ سطحی نیوکلیئر اسٹیرنگ گروپ" قائم کیا ہے ، قبل ازیں صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا کہ فرانس اپنی نیوکلیئر وار ہیڈز کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور آٹھ یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ پورے براعظم یورپ کی حفاظت کو مضبوط بنایا جا سکے ، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ان کی صدارت کا دورانیہ ختم ہونے کی طرف جا رہا ہے ۔فرانس کے پاس ایٹم بموں کی تعداد 290 بتائی جاتی ہے ۔دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا:"فرانس اور جرمنی نے ایک اعلیٰ سطحی نیوکلیئر اسٹیرنگ گروپ قائم کیا ہے ، جس کا مقصد نیٹو کی نیوکلیئر روک تھام کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ، نہ کہ اس کی جگہ لینا۔"بیان میں مزید کہا گیا:"فرانس اور جرمنی نے اس سال کے آغاز سے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے ، جو یہ ہیں:جرمن فوجی شمولیت کے ساتھ فرانسیسی نیوکلیئر مشقیں،سٹراٹیجک مقامات کے مشترکہ دورے اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ روایتی فوجی صلاحیتوں کی ترقی۔"