ایران پر حملوں میں شامل نہیں ہو رہے : برطانوی وزیراعظم
لندن(دنیا مانیٹرنگ)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملوں میں برطانیہ شامل نہیں تھا۔۔۔
لندن میں جنگ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل اور امریکا کے جارحانہ حملوں میں شامل نہیں ہو رہا۔ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ مذاکرات سے مسائل کے حل میں ہے ۔ ٹرمپ کی برطانیہ کے موقف پر تنقید کا بھی کیئر اسٹارمر نے جواب دیتے ہوئے کہا میرا فرض ہے کہ برطانیہ کے قومی مفاد میں فیصلہ کروں، فیصلے پر قائم ہوں۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ جنگ میں عراق جنگ کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔