جہاز میں اداکار کیساتھ بیٹھے ٹرمپ نے آپر یشن کی منظوری دی
واشنگٹن (اے پی )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی سہ پہر ایرانی فوجی کارروائی کے لیے امریکی فوجی حکام کو ہدایات جاری کیں۔۔
، جب وہ ایئر فورس ون کے ذریعے ٹیکساس جا رہے تھے ۔جہاز پر موجود دیگر افراد میں سینیٹر ٹیڈ کروز، سینیٹر جان کارنین اور اداکار ڈینس کوئڈ بھی شامل تھے ۔ ٹرمپ کے الفاظ تھے آپریشن ایپک فیوری کی منظوری دی جاتی ہے … گڈ لک ۔