مشرقِ وسطیٰ ، محدود پروازیں بحال،بیشتر فضائی راستے بند
دبئی ،ابوظہبی ،دوحہ(اے ایف پی)مشرقی وسطیٰ میں ایران، امریکی اور اسرائیلی لڑائی کے باعث ہوائی راستے بند ہونے کے بعد محدود تعداد میں پروازیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں امریٹس اور۔۔
فلائی دبئی نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی شام سے محدود پروازیں شروع کی ہیں ، جن میں کچھ خصوصی پروازیں شامل ہیں۔ تاہم عام تجارتی پروازیں ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئیں اور بیشتر راستے بند یا محدود ہیں، کیونکہ سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ اتحاد ایئرویز بھی چند مخصوص پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے ، جب کہ ابوظہبی اور دیگر ہوائی اڈوں سے مکمل معمول کی بحالی کا انحصار فضائی حدود کی حفاظت پر ہے ۔آئی اے ٹی اے نے تمام فریقوں سے شہری ہوائی جہازوں اور اڈوں کو نقصان سے بچانے کی اپیل کی ہے ۔آن لائن ریکارڈ کے مطابق پیر کو کم از کم 1560 پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے تقریباً نو لاکھ سیٹیں متاثر ہوئیں۔