یورپ :ایک تہائی خواتین تشدد کا شکار
ویانا(اے ایف پی)یورپی ایجنسی برائے بنیادی حقوق نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی تقریباً ایک تہائی خواتین اپنی زندگی میں کسی نہ کسی قسم کے تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔
سروے کے مطابق30فیصد خواتین نے 15 سال کی عمر کے بعد جسمانی یا جنسی تشدد کا تجربہ کیا اور تقریباً ایک میں سے دس خواتین اپنے ساتھی کی جانب سے جسمانی طور پر زخمی ہو چکی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے خواتین پر تشدد کی شدت میں اضافہ کیا ہے ۔