ایران جنگ:عالمی سیاحت شدید متاثر،19 ہزار پروازیں منسوخ
برلن (اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں سے عالمی فضائی سفر اور۔۔
سیاحت شدید متاثر ہو گئی ہے ۔ چار دنوں کے دوران تقریباً 19 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ خلیجی ممالک میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خطہ عالمی فضائی ٹریفک کا اہم مرکز ہے ، اس لیے بحران کے اثرات یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا تک پہنچ رہے ہیں۔ جرمنی میں جاری عالمی سیاحتی میلہ آئی ٹی بی برلن میں شریک ٹریول ایجنٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو کاروبار کو بڑا نقصان ہوگا، جبکہ متعدد سیاحتی بکنگز منسوخ یا مو خر کر دی گئی ہیں۔