قانونی محاذ پر دوبارہ ناکامی، برطانوی عدالت میں عادل راجہ کی اپیل مسترد
لندن (نیوز ایجنسیاں،دنیا نیوز)برطانیہ کی عدالت نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف معروف یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل مسترد کر دی۔۔
،عدالتی فیصلے میں عادل راجہ کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا گیا جب کہ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مو قف بھی عدالتی جانچ میں برقرار نہ رہ سکا،برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ پیش کردہ مو قف میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں، عدالتی کارروائی کے دوران جج کی جانب سے ثبوت طلب کئے جانے پر متعلقہ نکات ثابت نہ ہو سکے ، فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے ۔عدالت کے فیصلے کے تحت عادل راجہ کو تقریباً 12 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔