بھارتی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ کیلئے محدود پروازیں دوبارہ شروع کرنیکااعلان

بھارتی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ کیلئے محدود  پروازیں دوبارہ شروع کرنیکااعلان

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کیلئے محدود پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جنگ کے باعث پھنسے ہوئے ہزاروں مسافروں کو واپس لایا جا سکے ۔۔۔

 انڈیگو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے چار ریٹرن پروازیں چلائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کو بتدریج معمول پر لایا جا سکے ۔اسی طرح ایئر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمان کے دارالحکومت مسقط کیلئے اپنی پروازیں بحال کرے گی جبکہ کم بجٹ کی اکاسا ایئرلائن نے بھی جدہ کے لیے چند منتخب پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے عمومی پروازیں تاحال معطل رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں