جنین قتل کیس:جنوبی کوریا میں 2 ڈاکٹروں کو قید
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے جنین قتل کیس میں دو ڈاکٹروں کو 36 ہفتے کی حاملہ عورت کے بچے کو ڈلیور کر کے فریزر میں چھوڑنے اور۔۔
ہلاک کرنے کے جرم میں قید کی سزا دی۔ بچے کی والدہ کو قتل میں معاونت کے الزام میں تین سال معطل سزا دی گئی۔ عدالت نے بتایا کہ بچے کو سرد خانے میں چھوڑ دیا گیا، سرکاری بیان کے مطابق ہسپتال کے سربراہ کو چھ سال قید اور 1ارب15کروڑ وان ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ سرجن کو چار سال قید ہوئی۔ جنوبی کوریا نے 2019 میں ابارشن پر پابندی ختم کی تھی، مگر قانون سازی میں تاخیر کے باعث اب بھی قانونی خلا موجود ہے ۔