ایران کے داغے کلسٹر بموں کے ٹکڑے خطرناک اسرائیل پولیس کا عوام کو انتباہ

ایران کے داغے کلسٹر  بموں کے ٹکڑے خطرناک  اسرائیل پولیس کا عوام کو انتباہ

یروشلعم (اے ایف پی)اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز شہریوں کو ایران کی طرف سے فائر کئے گئے کلسٹر بموں کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا۔۔۔

 جس میں ان کے پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر عوام کو ان سے دور رہنے اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہناتھاکہ ایران کی طرف سے فائر کئے گئے کلسٹر بموں کے چھوٹے اور غیر پھٹے ہوئے ٹکڑے جو زمین پر پڑے ہو سکتے ہیں اور خطرناک ہو سکتے ہیں۔پولیس نے شہریوں کو ان چیزوں کو نہ چھونے ، نہ اٹھانے اور نہ ہی ان کے قریب جانے کی ہدایت کی ہے ۔پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ اگر کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو فوری طور پر 100 پر پولیس کو مطلع کیا جائے جبکہ اس طرح کی اشیاء کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے پولیس کی ہدایات پر عمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں