امریکا :پاکستانی شہری آصف مرچنٹ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں مجرم قرار،عمر قید کا سامنا

امریکا :پاکستانی شہری آصف  مرچنٹ ٹرمپ کے قتل کی سازش  میں مجرم قرار،عمر قید کا سامنا

نیویارک (اے ایف پی)ایک پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ کو امریکا میں صدر ٹرمپ و دیگر امریکی حکام کی قتل کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دیدیا گیا، جس کے بعد آصف کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ یہ سازش ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کی گئی تھی۔مرچنٹ پر الزام تھا کہ وہ امریکا میں کسی کرایے کے قاتل کی خدمات حاصل کر کے کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کروانا چاہتا تھا۔ دورانِ مقدمہ مرچنٹ نے بتایا کہ وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے اس سازش میں مجبور ہوا۔ اس نے کہا کہ اسے کسی خاص شخص کو قتل کرنے کا حکم نہیں ملا، مگر اس کے ایرانی رابطے نے تین افراد صدر ٹرمپ، سابق صدر جو بائیڈن اور سابق اقوام متحدہ کی سفیر نکی ہیلی کے نام لیے ۔مرچنٹ کو بین الاقوامی دہشت گردی اور کرایہ پر قتل کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا، وہ عمر قید تک کی سزا کا سامنا کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں