سوئس شہری نے بس میں خودکو زندہ جلا دیا ، آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک
فریبرگ(اے ایف پی) سوئٹزرلینڈ میں ایک بس میں لگنے والی آگ میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ۔ پبلک پراسیکیوٹر رافیل بورکوئن نے بتایا کہ عینی شاہد کے مطابق ایک سوئس شہری بس میں سوار ہوا، خود کو آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔۔۔
پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور ہلاک ہونے والوں میں یہ شخص بھی شامل ہے ۔ آگ کے پھیلنے کی وجوہات میں خودسوزی کو اہم قرار دیا گیا ہے ۔