بنگلہ دیش: 2024 کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ کا اجلاس
پارلیمنٹ کی سرگرمیاں شروع ، وزیر اعظم کی تمام فریقین سے اتحاد کی اپیل پارلیمنٹ ملکی مسائل کے حل کا فورم بنے گی،طارق رحمان کا قوم سے وعدہ
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ جمعرات کو پہلی بار 2024 کے پرتشدد بغاوت اور حالیہ انتخابات کے بعد اجلاس کیلئے کھولی گئی۔ وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے عوام کے منتخب نمائندوں کے ساتھ پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا اورتمام فریقین سے اتحاد کی اپیل کی۔ انہوں نے سابقہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو غیر فعال بنانے کی کوششوں پر تنقید کی اور وعدہ کیا کہ پارلیمنٹ ملک کے مسائل کے حل کا مرکزی فورم بنے گی، جس میں معیشت، استحکام اور ترقی کی بحالی کے اقدامات شامل ہیں۔