برطانیہ :طلبا قرض نظام پر شدید تنقید، پارلیمانی تحقیق شروع
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں طلبا پر بڑھتے قرضوں کے بوجھ کے باعث سٹوڈنٹ لون نظام پر شدید تنقید سامنے آ گئی ہے ۔۔
، جس کے بعد پارلیمان کی خزانہ کمیٹی نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 22 سالہ گریجویٹ جینا ٹنڈیل نے بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان پر 90 ہزار پاؤنڈ قرض ہے ۔ کمیٹی کی سربراہ میگ ہلیئر کے مطابق بلند شرح سود کے باعث گریجویٹس میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نوجوان گریجویٹس اوسطاً 53 ہزار پاؤنڈ کے قرض تلے دبے ہوتے ہیں۔