روس:کنسرٹ ہال حملہ کیس میں15افراد کو عمرقید

روس:کنسرٹ ہال حملہ کیس  میں15افراد کو عمرقید

ماسکو(اے ایف پی)روسی عدالت نے کروکس کنسرٹ ہال حملہ کیس میں چار تاجک حملہ آوروں اور ان کے 11 ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔۔۔

مارچ 2024 میں ہونے والے اس حملے میں 150 افراد ہلاک جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔عدالت کے مطابق ملزمان نے کنسرٹ ہال میں اندھا دھند فائرنگ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی تھی۔ مزید چار افراد کو حملہ آوروں سے روابط کے الزام میں 19 سے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں