سعودی ولی عہد کا فرانس کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش

سعودی ولی عہد کا فرانس کے  صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے  میں کشیدگی پر اظہار تشویش

ریاض (آئی این پی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں سے فون پر بات چیت کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور اس کے عالمی سلامتی پر ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔

 دونوں فریقوں نے حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے تمام اقدامات کو روکنا ضروری ہے جو سکیورٹی اور استحکام کو مزید خطرے میں ڈال سکتے ہیں ،انہوں نے بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران تحمل اور بردباری اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنما ئوں نے خطے میں مزید کشیدگی کو روکنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری وسیع تر کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں