مودی کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ،گیس وتیل کی بلا رکاوٹ ترسیل پرزور
نئی دہلی ،تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودیر اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔۔۔
نریندر مودی نے ایکس پوسٹ میں بتایاکہ انہوں نے خطے کی سنگین صورتِ حال پر ایرانی صدر سے بات چیت کی ہے ، گفتگو کے دوران مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیا۔بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا تھاکہ گفتگو کے دوران کشیدگی میں اضافے ، انسانی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہناتھاکہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی، ساتھ ہی اشیا اورگیس وتیل کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانا بھارت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے ۔