روس اور ایران ’عالمی معیشت کو ہائی جیک‘ کرنا چاہتے :برطانوی وزیر خارجہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر کا کہنا ہے کہ روس اور ایران عالمی معیشت کو ‘ہائی جیک’ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز میں حملوں کے باعث بحری ٹریفک محدود ہو گئی ہے۔۔۔
یویٹ کوپر نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعلقات ‘طویل عرصے سے ہیں اور دونوں ممالک کی اپنے ‘طرزِ عمل’ اور ‘حربوں’ میں مماثلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں ریاستیں کس طرح ایک دوسرے کی مدد کرنے اور مل کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ عالمی معیشت کو ہائی جیک کیا جا سکے ۔’دریں اثنا برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے سعودی صحرا میں برطانوی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ رائل آرٹلری کے فوجیوں کا یہ دستہ سعودی عرب اور اس کے خلیجی عرب اتحادیوں کے لیے برطانیہ کے جاری دفاعی عزم کا حصہ ہے ۔یہ تعیناتی، جسے ‘آپریشن کراس ویز’ کا نام دیا گیا ہے ، 2022 میں شروع ہوئی تھی لیکن ایران کی جانب سے روزانہ ڈرون، کروز اور بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔