ریاستی حیثیت بحالی کا مطالبہ
سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
مکمل ریاست کے درجے کی بحالی سے ہی مقبوضہ علاقے کے حالات میں بہتری ممکن ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سیاسی حیثیت کی بحالی کو گورننس اور ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ترجیح دی جانی چاہیے ۔انہوں نے واضح کیاکہ جتنی جلدی جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہو گی حالت اتنے ہی بہتر ہوں گے ۔