انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے کارکن پر تیزاب حملہ، جسم کا 24فیصد حصہ جھلس گیا

انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے کارکن پر  تیزاب حملہ، جسم کا 24فیصد حصہ جھلس گیا

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے ایک کارکن پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔۔۔

 انسانی حقوق کی تنظیم کونٹراس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر آندری یونُس پر ایک روز قبل جکارتہ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ،دو نقاب پوش افراد سکوٹر پر آئے جن میں سے ایک نے آندری کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ،جس سے آندری کے چہرے ، آنکھوں، ہاتھوں اور سینے پر شدید زخم آئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملے میں ان کے جسم کا تقریباً 24 فیصد حصہ جھلس گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں