جنرل محسن رضائی نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے فوجی مشیر مقرر
تہران(اے ایف پی) ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے جنرل محسن رضائی کو اپنا فوجی مشیر مقرر کیا ہے ۔۔
، 71سالہ جنرل رضائی پاسداران انقلاب کے سربراہ رہ چکے ہیں اور ایران کے سیاسی نظام میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے دور میں یہ عہدہ یحیی رحیم صفوی کے پاس تھا۔علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ان کے والد کے دور میں مقرر کیے گئے تمام حکومتی عہدیدار اپنے کام جاری رکھیں۔