آذربائیجان کا پاکستان کیساتھ فوجی تعاون،خفیہ معلومات جمع کرنے پر فرانسیسی باشندے کو 10سال قید
باکو(رائٹرز )آذربائیجان کی ایک عدالت نے پیر کے روز ایک فرانسیسی شہری کو جاسوسی کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنا دی۔ ۔۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس شخص نے اس الزام کا جزوی طور پر اعتراف بھی کیا تھا۔ ملزم مارٹن ریان کو دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا ، اس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ آذربائیجان کی ترکی اور پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون سے متعلق خفیہ معلومات جمع کر رہا تھا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے فرانسیسی زبان بولنے والے آذربائیجانی شہریوں کو فرانس کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بھرتی کرنے میں بھی مدد دی۔