مشرق وسطیٰ میں جنگ، ٹرمپ نے دورہ چین ملتوی کردیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ، ٹرمپ  نے دورہ چین ملتوی کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں۔۔

، مجھے یہیں ہونا چاہئے ۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کر رہے ہیں، چین کو اس فیصلے پر اعتراض  نہیں ہے ۔ ٹرمپ کا 31 مارچ سے 2 اپریل تک دورہ چین طے تھا۔بعدازاں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوچتاہوں کیا ہوگا اگرہم باقی ماندہ ایرانی ریاست کو ختم کر دیں، کیاہوگا اگر ہم آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کی ذمہ داری خود نہ لیں۔ٹرمپ نے کہا کہ سوچتاہوں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی ذمہ داری اس کو استعمال کرنے والے ممالک کو ہی دے دیں، اس سے ہمارے کچھ غیر فعال اتحادی فوری اور تیزی سے حرکت میں آجائیں گے ۔انہوں نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیاکہ ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو تیسری عالمی جنگ چھڑ جاتی ۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ نہ کیا ہوتا تو ایران ایک ماہ میں جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا اور اسے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کے خلاف استعمال کرتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں