ترکیہ:سکول گھنٹی کو مذہبی کلام سے تبدیل کرنے پر احتجاج ،شہری گرفتار

ترکیہ:سکول گھنٹی کو مذہبی کلام سے  تبدیل کرنے پر احتجاج ،شہری گرفتار

انقرہ(اے ایف پی) ترکیہ میں سکول کی گھنٹی کو مذہبی کلام سے تبدیل کرنے پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔۔

کوجالی کے رہائشی سونر اقبال نے بیٹی کو سکول چھوڑتے وقت اس تبدیلی پر احتجاج کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی،پولیس نے اقبال کو نفرت انگیزی اور پرائیویسی کی  خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ رمضان سرگرمیوں کے حکومتی احکامات کے بعد پیش آیا، ۔ صدر اردوان نے مذہبی سرگرمیوں کا دفاع کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں