جارجیائی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ الیا دوم 93 برس کی عمر میں چل بسے
تھبیلیسی(اے ایف پی)جارجیائی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ الیا دوم 93 برس کی عمر میں چل بسے ۔ انہوں نے 1977سے چرچ کی قیادت کی۔۔
، نصف صدی تک ملک کے سب سے بااثر مذہبی ادارے کی سربراہی کی۔الیا دوم نے جارجیا کی آزادی کی تحریک کے دوران اہم کردار ادا کیا اور سیاسی بحران کے وقت مختلف دھڑوں کے درمیان ثالثی کی۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ چرچ نے حکومت کی سختیوں پر خاموشی اختیار کی۔