پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے :ایرانی صدر
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔۔۔
دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیے ، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے ۔