گلوکارہ شکیرا کے قطر، ابو ظہبی میں موسیقی پروگرام ملتوی

گلوکارہ شکیرا کے قطر، ابو ظہبی  میں موسیقی پروگرام ملتوی

دوحہ (نیوز ایجنسی ) خلیجی ممالک میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی شہرت یافتہ کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا کے دو موسیقی پروگرام ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

قطر کے سیاحتی ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ شکیرا کا یکم اپریل کو دوحہ میں ہونے والا پروگرام موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ابو ظہبی میں 4 اپریل کو ہونے والا ایک بڑا موسیقی میلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔اس موسیقی میلے میں شکیرا کے علاوہ معروف امریکی موسیقی گروپ سمیت دیگر بڑے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں