جاپانی فوجی چینی سفارتخانے میں گھس گیا ، سفارتکاروں کو قتل کی دھمکی،چین کا شدید ردعمل

جاپانی فوجی چینی سفارتخانے میں  گھس گیا ، سفارتکاروں کو قتل کی  دھمکی،چین کا شدید ردعمل

بیجنگ(اے ایف پی)جاپان کی خودمختار دفاعی افواج کے ایک رکن نے ٹوکیو میں چینی سفارتخانے میں دھاوا بول دیا اور سفارتکاروں کو قتل کی دھمکی دی۔

 چین نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق حملہ آور جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کا رکن تھا، جسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزم کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں