بنگلہ دیش :مسافر بس دریا میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق
ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش میں گولانڈا کے قریب بس دریائے پادنہ میں گرنے سے کم از کم 24 افراد جاں بحق ہو گئے ۔۔۔
، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ بس فیری کے لیے انتظار کر رہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔ 50 مسافر سوار تھے ، جن میں سے کچھ بچ نکلے ۔ ریسکیو ٹیموں، فائر سروس اہلکاروں اور بحریہ کے غوطہ خوروں نے لاشیں نکالیں ۔ بنگلہ دیش میں روڈ حادثات عام ہیں، سالانہ اندازاً 31ہزار 500اموات ہوتی ہیں۔