ایپسٹین متاثرین کا گوگل اور امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ

ایپسٹین متاثرین کا گوگل اور  امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ

واشنگٹن(اے ایف پی)جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین نے امریکی حکومت اور گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔۔۔

 یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب محکمہ انصاف نے 30لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کیں، جن میں متاثرین کے نام خفیہ رکھنے کے باوجود افشا ہو گئے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ گوگل نے آن لائن معلومات برقرار رکھی اوراے آئی مواد میں بھی دکھایا۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ نام افشا ہونے سے متاثرین کو دھمکیاں، ہراسانی اور دوبارہ ذہنی صدمہ پہنچا۔ متاثرین نے حکومت پر پرائیویسی ایکٹ اور گوگل پر کیلیفورنیا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں