ایران جنگ :پاکستان اور خلیج کو کینیا چائے کی برآمدات متاثر

ایران جنگ :پاکستان اور خلیج کو کینیا چائے کی برآمدات متاثر

مومباسا بندرگاہ پر 8ہزار ٹن چائے پھنس گئی،ہر ہفتے 80کروڑ ڈالر نقصان

نیروبی (اے ایف پی) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث کینیا کے مومباسا بندرگاہ پر 8ہزار ٹن چائے پھنس گئی ہے ، جس کی قیمت تقریباً 2کروڑ 40لاکھ ڈالر ہے ۔ جنگ کے باعث مشرقی افریقا کی چائے کی مارکیٹ کے 65 فیصد حصے پر اثر پڑا ہے ، جبکہ پاکستان اور خلیج کی جانب برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔ اس صورتحال کے باعث ہر ہفتے تقریباً 80کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ۔ مقامی تاجروں نے بندرگاہ کی صورتحال بہتر کرنے اور برآمدات دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں