جرمنی :سرکاری ریلوے کمپنی کو 2اعشاریہ 3ارب یورو کا خسارہ
فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمنی کی سرکاری ریلوے کمپنی ڈوئچے بان نے 2025 میں2اعشاریہ3ارب یورو کا خسارہ رپورٹ کیا ہے ، جو پچھلے سال کے 1اعشاریہ 8 ارب یورو سے زیادہ ہے۔۔۔
کمپنی نے کہا کہ لمبے فاصلے کی خدمات کی ناقص کارکردگی اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے مستقبل میں بھی سروس کمزور رہے گی۔ تقریباً 40 فیصد طویل فاصلے کی ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچیں۔ کمپنی کے صدر ایولین پالا نے کہا کہ جرمن ریلوے کو بہتر بنانے میں کم از کم 10 سال لگیں گے ۔