بھارتی کرنسی میں تاریخی گراوٹ پہلی بار ڈالر 95 روپے کے برابر

بھارتی کرنسی میں تاریخی گراوٹ پہلی بار ڈالر 95 روپے کے برابر

ممبئی (اے ایف پی) بھارت کی قومی کرنسی روپے کی قدر میں گزشتہ روز مزید کمی دیکھنے میں آئی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ پہلی بار 95 روپے فی ڈالر سے زائد کے برابر قدر کی حد تک گر گیا۔۔۔

بھارت کے مرکزی بینک کی طرف سے حالیہ کچھ عرصے سے مسلسل یہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ملکی کرنسی کی قدر میں ہونے والی کمی کے رجحان کو روکا جائے ۔ 2025 میں بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مڈل ایسٹ جنگ نے کرنسی پر مزید دباؤ ڈالا ہے ، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی شیئرز فروخت کر رہے ہیں۔ بھارت کی توانائی درآمدات اور ممکنہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے ڈالر کی فروخت اور مارکیٹ پوزیشن کی حد بندی کے ذریعے گرتی کرنسی کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ماہرین کے مطابق یہ مکمل حل نہیں ہے ، پیر کے روز بعد میں بھارتی کرنسی کی قدر کچھ بہتری کے بعد دوبارہ 94.83 روپے فی ڈالر ہو گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں