پام سنڈے ، اسرائیلی اقدام پر امریکا اور یورپ ناراض
واشنگٹن(اے ایف پی )پام سنڈے کے موقع پر یروشلم میں عیسائیت کے مقدس ترین مقام تک کیتھولک رہنما کی رسائی روکنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔۔
، جس پر وائٹ ہاؤس نے اسرائیل سے اپنی "تشویش" کا اظہار کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ ان مقدس مقامات کی بندش پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ عبادت گزاروں کو ان مقامات تک رسائی حاصل ہو۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسرائیل کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، تاہم اس واقعے نے یورپ میں شدید ردعمل کو جنم دیا۔دباؤ بڑھنے پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوری اور مکمل رسائی دینے کا اعلان کر دیا ۔