اردن میں کفایت شعاری ،سرکاری عمارتوں کے اے سی بند
سرکاری گاڑیوں کا استعمال بھی محدود،وفود کے عالمی دوروں پرپابندی عائد آسٹریلیا کا 3 ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں نصف کمی کرنیکا اعلان
عمان،کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے خلیجی ممالک پر معاشی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ،اس ضمن میں اردن نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں میں ایئر کنڈیشنر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔ وزیر اعظم جعفر حسن نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سرکاری گاڑیوں کا استعمال محدود کیا جا رہا ہے اور دو ماہ تک سرکاری وفود اور کمیٹیوں کے بین الاقوامی دوروں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔دوسری طرف آسٹریلیا میں 3 ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں نصف کمی کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ وزیر اعظم انتھونی البانیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل بدھ کے روز سے تین ماہ کے لئے ایندھن ایکسائز میں کمی کی جائے گی، یہ اقدام مشرق وسطی ٰ میں کشیدگی سے پیدا ہونے والے تیل کے بحران کے باعث بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26.3 سینٹ فی لٹر کی کمی کرے گا۔