فرانس :سخت گیر میئرز نے یورپی یونین کے جھنڈے اتار دیے
پیرس(اے ایف پی) فرانس میں حال ہی میں منتخب ہونے والے سخت گیر میئرز نے اپنے ٹاؤن ہالز سے یورپی یونین کے جھنڈے اتار دیے۔۔
، جس پر حکومت نے اسے "پوپولزم" قرار دیا ہے ۔ جنوبی شہر کارکاسون کے میئر نے کہا کہ یورپی جھنڈے باہر، فرنچ جھنڈے اندر۔ شمالی اور ساحلی شہروں کے دیگر میئرز نے بھی یہی اقدام کیا۔