کتاب شائع کرنیکا اعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کیتھولک عقیدت کےبارے میں کتاب "کمیونین، فیتھ کی طرف واپسی" شائع کریں گے۔۔
، جو 16 جون کو ریلیز ہوگی۔ کتاب میں وینس نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ اپنے بچپن کے مسیحی عقیدے سے ہٹے اور دوبارہ ایمان کی طرف آئے ۔ 41 سالہ وینس 2016 میں اپنی کتاب "ہل بیلی ایلیجی"کے ذریعے مشہور ہوئے ۔ 2019 میں انہوں نے کیتھولک مذہب اختیار کیا ۔