ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر ڈاکٹرکمال خرازی شہید

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر  ڈاکٹرکمال خرازی شہید

تہران (آئی این پی )امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بننے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔۔

امریکا اور اسرائیل نے ڈاکٹر کمال خرازی کے تہران  میں واقع گھر پر حملہ کیا تھا جس میں انکی اہلیہ شہید ہوگئی تھیں، ڈاکٹر کمال خرازی کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کوما کی حالت میں تھے ۔ایران کے انتہائی معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر کمال خرازی چل بسے ، انکی شہادت نے ایران میں سفارتکاری اور تعلیم کے شعبے میں ایک اہم باب بند کردیا ہے ۔ڈاکٹر کمال خرازی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے مشیر تھے ۔ اس سے پہلے وہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے بھی مشیر رہے ۔کمال خرازی کی عمر 81 برس تھی، وہ ایران کی خارجہ پالیسی ترتیب دینے والی شخصیات میں اہم ترین تصور کیے جاتے تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں