انڈونیشیا : 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک ،عمارتوں کو نقصان ،سونامی الرٹ جاری
جکارتہ(اے ایف پی )انڈونیشیا کے مولوکا سمندری علاقے میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔۔
،گزشتہ روز کے زلزلہ میں ایک شخص ہلا ک ہوگیا جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر کے اندر ساحل پر سونامی لہروں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ، انڈونیشیا، فلپائن اور ملائشیا کے ساحلوں کے ساتھ سونامی لہروں کا امکان ہے ۔