تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ: پہلے اضافہ، پھر کمی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)تیل کی قیمتیں گزشتہ صبح 110 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئیں۔۔
،پھر کمی دیکھی گئی۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دیتا تو امر یکا ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دے گا۔پیر کی صبح برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر (83.38 پاؤنڈ) فی بیرل سے اوپر گئی لیکن پھر یہ اضافہ کم ہو گیا جب امریکا ، ایران ممکنہ جنگ بندی سے متعلق بات چیت کی خبریں سامنے آئیں۔ایگزیوس کی رپورٹ سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد عالمی تیل کی قیمت 110 ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 107 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔