چین ایران کو کندھے پر رکھ کر چلانے والے میزائل فراہم کریگا

 چین  ایران کو کندھے پر رکھ کر چلانے والے میزائل فراہم کریگا

چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنیکی تیاری کر رہا :امریکی انٹیلی جنس شپمنٹ تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے کے اشارے ملے ہیں ، تاکہ شناخت چھپائی جا سکے :امریکی میڈیا

واشنگٹن (رائٹرز )امریکی انٹیلی جنس کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں کے اندر ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ، یہ بات سی این این نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں تین ایسے ذرائع کے حوالے سے بتائی جو حالیہ انٹیلی جنس جائزوں سے واقف ہیں۔نیٹ ورک کے مطابق ایسے اشارے ملے ہیں کہ بیجنگ ان شپمنٹ کو تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ شناخت چھپائی جا سکے ۔سی این این کے مطابق بیجنگ کندھے سے فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل نظام، جنہیں مین پورٹ ایبل ڈیفنس سسٹم کہا جاتا ہے ، ایران کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ یہ بات سی این این نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں