پاکستان سے محبت ،ایرانی گلوکار کا گیت ’’پاکستان تشکر‘‘گا کر شکریہ ادا

پاکستان سے محبت ،ایرانی گلوکار کا گیت ’’پاکستان تشکر‘‘گا کر شکریہ ادا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا، ایران جنگ بند کرانے کیلئے کردار ادا کرنے اور ایران کی حمایت پر ایرانی گلوکار نے گیت گا کر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

محبت اور عقیدت کے ایک خوبصورت اظہار کے طور پر ایک ایرانی گلوکار نے ’’پاکستان تشکر‘‘کے نام سے ایک گیت جاری کیا ہے ، جو پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔گیت میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ذکر بھی شامل ہے ۔ گیت ایرانی ٹی وی پر نشر کیا گیا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں