نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ

نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی سے  خطے کی کشیدگی میں اضافہ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کے نقشے کے سامنے کھڑے ہوکر مسلم ممالک کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے جس سے کشیدگی بڑھ گئی اورجنگی ذہنیت آشکار ہوئی۔

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے چھ ممالک نے اسرائیل کو گھیرنے اور ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے ہی انہیں کمزور کر دیا اوردھمکی دی کہ ابھی ان ممالک کو مزید کمزور کرنا باقی ہے ۔یہ بیان انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے نقشے کے سامنے کھڑے ہو کر دیا، جسے تجزیہ کار ایک سخت اور جارحانہ پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں، ان کے اس بیان نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے ۔عوام سے ٹی وی خطاب میں انہوں نے کہاکہ خطے میں ایران اور اس کی پراکسیز کے خلاف ہماری فوجی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، اگرچہ جنگ بندی کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن اسرائیل کی کارروائیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں، ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے ۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترک صدر پرکردوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں