ٹرمپ پر طنزیہ ویڈیوز بنانیوالے چینل کو یوٹیوب نے بند کردیا
واشنگٹن(آئی این پی)مشرق وسطٰی میں کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر یرانی پراپیگنڈا چینل’’ ایکسپلوسیو میڈیا‘‘ کو یوٹیوب نے بند کر دیا۔
چینل مبینہ طور پر ایران سے منسلک تھا اور مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی لیگو طرز کی ویڈیوز میں امریکی صدر ٹرمپ کو طنز کا نشانہ بنایا جاتا اور ایرانی بیانیہ پیش کیا جاتا۔ یوٹیوب نے چینل پر پرتشدد مواد کے الزام میں کارروائی کی، اگرچہ ویڈیوز براہِ راست پرتشدد نہیں تھیں۔ پابندی کے باوجود یہ ویڈیوز دیگر پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں اور لاکھوں افراد تک پہنچ رہی ہیں۔