پوپ لیو کالبنانی عوام کیساتھ اظہار ہمدردی، جنگ بندی کی اپیل
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لیک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محفوظ رکھنا اخلاقی ذمہ داری ہے ،انہوں نے جنگ میں ملوث فریقوں سے امن کی اپیل کی۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعا کے دوران انہوں نے زور دیا کہ بات چیت اور مصالحت کے ذریعے حل تلاش کیا جائے ،انہوں نے مزید کہاانسانیت کے اصول، جو ہر انسان کے ضمیر میں اور بین الاقوامی قانون میں درج ہیں، شہری آبادی کو جنگ کے بھیانک اثرات سے بچانے کی اخلاقی ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔