ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ پر باضابطہ طور پر کرپشن کے الزامات عائد

ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ پر باضابطہ  طور پر کرپشن کے الزامات عائد

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی ایک عدالت نے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونا گومیز پر کئی سالہ قانونی تحقیقات کے ۔۔

بعد باضابطہ طور پر کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں ، جج جون کارلوس پیناڈو نے اپریل 2024 میں یہ تحقیقات شروع کی تھیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ کیا گومیز نے بطور وزیر اعظم کی اہلیہ اپنے عہدے کا ذاتی فائدے کیلئے استعمال کیا۔یہ کیس میڈرڈ کی کمپلوتنس یونیورسٹی میں قائم چیئر کے قیام اور انتظام سے متعلق ہے ،جج نے کہا کہ تحقیقات میں گومیز کیخلاف مجرمانہ اقدامات کے کافی شواہد ملے ہیں۔ گومیز پر اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی بدعنوانی، کاروباری لین دین میں کرپشن اور فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ گومیز کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں