ترکیہ :سکولز پر فائرنگ ،ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے
انقرہ (اے ایف پی) ترکیہ میں دو دن میں دو سکولز پر فائرنگ کے بعد ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،اساتذہ نے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا اور۔۔
احتجاجی نعرے لگائے ۔ گزشتہ روز جنوبی صوبہ کہرمان مرعس میں بدھ کو سکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والے چھ طلبا اور ایک استاد سمیت نو افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ منگل کو ایک سابق طالب علم نے بھی سکول میں حملہ کیا، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے ۔ادھر حکومت نے سکولز پر فائرنگ کی حمایت اور جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں160سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔