باغبانپورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

باغبانپورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

محمود سے 3لاکھ 55ہزارروپے ،مانگا منڈی میں احسان سے 3لاکھ 40 ہزار چھین لئے شادمان ،انارکلی ،ریس کورس میں بھی وارداتیں،2گاڑیاں،3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز چھین لئے گئے ،باغبانپورہ میں محمود سے 3لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں احسان سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں الفت سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں افضل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،سندر میں شہباز سے 2لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ریس کورس اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ شادمان ،انارکلی اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں