ٹرمپ کو وزن کم کرنے کا مشورہ

ٹرمپ کو وزن کم کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتہائی اچھی صحت میں ہیں، تاہم انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 یہ بات 79 سالہ صدر کے معمول کے طبی معائنے کے بعد جاری کیے گئے ایک میمو میں کہی گئی ۔ڈاکٹر باربیبیلا کے مطابق صدر ٹرمپ کمانڈر اِنچیف اور سربراہِ مملکت کے تمام فرائض انجام دینے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ٹرمپ کا قد 6 فٹ 3 انچ (191 سینٹی میٹر) ہے ، جبکہ ان کا وزن 224 پاؤنڈ (101.6 کلوگرام) سے بڑھ کر 238 پاؤنڈ (108 کلوگرام) ہو گیا ہے ، جو گزشتہ سال اپریل کے آخری مکمل سالانہ طبی معائنے کے بعد سامنے آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں